Categories
Breaking news

اسپین۔سوئس جوڑے کی اچانک جدائی، کارمیں لاش، پولیس کا انکشاف

میڈرڈ(محمد نبی) جمعرات کے روز پولیس نے ہسپانوی سرحدوں میں داخل ہونے والی ایک کار کا تعاقب کیا۔ پولیس سے بچ کر وہ ہسپانوی علاقے میں داخل ہوچکی تھی اور AP7 پر 30 کلومیٹر سے زیادہ کا راستہ طے کر چکی تھی کہ جیفرے میں گاڑی کا کریش ہوا۔ جب ‘ موسس دے اسکوادرا’ کے اہلکار پہنچے اورکار کا معائنہ کیا تو انہیں پیسنجر سیٹ پر کمبل میں لپٹی ہوئی ایک لاش ملی۔
2 آدمیوں کے اس جوڑے کا تعلق سوئٹزر لینڈ سے بتایا جاتا ہے اور یہ ‘رومانٹک’ تعلق میں تھے۔ مرنے والے کی عمر 88 جب کہ زندہ 66 سالہ ہے۔ جوڑا الوداعی ٹرپ کے لیے روانہ ہوا تھا کہ معمر ساتھی کا انتقال ہو گیا۔ تحقیقی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑا میڈرڈ اور ویلیفرانکا دی پینیدیس سے گزر کر آگے جانا چاہتا تھا۔ لاش پر کوئی واضح تشدد کے نشان نہیں ملے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آدمی کئی دن یا کئی ہفتے پہلے مر چکا تھا۔ ڈرائیور کو بیسبل دی ایمپورا پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان پر غیر محتاط اور غیر زمہ داری سے ڈرائونگ کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *