Categories
Breaking news

اسپین، ہالینڈ،برطانیہ میں جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹس فروخت ہونے کاانکشاف

Advertisement
Advertisement

یورپین یونین کے ممالک میں جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ فروخت ہونے کا انکشاف۔ یورپین یونین کے قوانین پر عمل درآمد کروانے والے ادارے یورو پول نے انکشاف کیا ہے کہ یورپین یونین کے مختلف ممالک میں جعلی کورونا وائرس رپورٹس فروخت کرتے ہوئے کئی افراد پکڑے گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں برطانیہ کے لوٹن ایئر پورٹ پر ایک شخص پکڑا گیا جو ایک لیبارٹری کی ٹیسٹ رپورٹوں میں تبدیلی کر کے نیگیٹو رپورٹ تیار کرتا اور وہ ایک رپورٹ کے 100پونڈ وصول کرتا۔ اسی طرح فرانس کے چارلس ڈیگال ایئر پورٹ پر بھی ایک شخص پکڑا گیا جو لیبارٹریوں کی اصلی رپورٹوں میں تبدیلی کر کے نیگیٹو رپورٹ تیار کر کے 150یورو سے لے 300یورو میں فروخت کرتا۔ اسی طرح ہالینڈ میں بھی کچھ افراد پکڑے گئے۔ جو جعلی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹیں 50یورو میں فروخت کر رھے تھے اسی طرح دسمبر میں سپین کی نیشنل پولیس نے بھی کچھ ایسے افراد کو گرفتار کیا جو 40یورو میں جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ تیار کر کے فروخت کررہے تھے۔ یورو پول نے یورپین یونین کے تمام ممالک کے لئے وارننگ جاری کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب مختلف ممالک نے ڈبل کورونا وائرس رپورٹس کی ڈیمانڈ شروع کردی ہے

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *