Categories
Breaking news

اسپین، کورونا بحران کے باوجود، کورونا ایس او پیز کو اختیار کرتے ہوئے کاتالونیا کرکٹ سیریز جاری

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست نیوز)اسپین میں کرکٹ کا جنون بڑھتا جارہا ہے، ایشئن نوجوان اس کھیل کو یورپ کا ایک مقبول کھیل بنانے میں اپنے کھیل میں بہتری اور قابل توجہ بنا رہے ہیں، گزشتہ سال ای سی ایل کی کامیابی کے بعد اس سال اکتوبر میں یورپی کرکٹ سیریز نے بارسلونا میں ڈیرے جمائے ہیں، کرکٹ سیریز پورا ایک ماہ رہے گی جس میں کاتالونیا کے 16 کرکٹ کلب حصہ لے رہے ہیں۔
یورپی کرکٹ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے مطابق کرانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ کھیل کے ہر شعبہ کو پروفیشنل انداز میں دکھانے اور کرنے کی کوشش کو انٹر نیٹ پر سراہا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بارسلونا میں ہونے والی کرکٹ سیریز کو اب تک انٹرنیٹ پر دوسری یورپی ممالک کی سیریز کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں لوگ دیکھ رہے ہیں۔ اسپین میں کورونا بحران کی شدت کے باوجود کورونا ایس او پیز کو اختیار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جاری ہے اور گراونڈ میں سوائے دو ٹیموں ،ایمپائرز اور گراونڈ مین کے علاوہ کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے، اسپین میں تمام کھیلوں کو کورونا کی دوبارہ بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر روک دیا گیا ہے لیکن کرکٹ سیریز کو جاری رکھا گیا ہے۔ اور احتیاطی تدابیر کو سختی سے نافذ کیا گیا ہے۔ یورپی کرکٹ سیریز بغیر شائقین کے کھیلی جارہی ہے اور اسے صرف انٹر نیٹ پر ہی لائیو دیکھا جاسکتا ہے۔
یورپی کرکٹ سیریز سے اسپین کے صوبہ کاتالونیا کے کرکٹرز کو آگے نکلنے اور انٹرنیشنل کرکٹ کا حصہ بننے میں بھر پور مدد ملے گی۔ اور اس کرکٹ سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ کے ذمہ داران بھی بارسلونا کی جانب دیکھیں گے۔ اسپین اور خاص طور پر بارسلونا کا موسم کرکٹ کے لئے بہترین ہے۔
کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر عامر سعید شہزاد اور سابق صدر خالد شہباز چوہان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کاتالونیا میں ایک انٹرنیشنل کرکٹ گراونڈ کی کمی ہے باقی انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام لوازمات پورے ہو گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے لئےگراونڈ کی کوششیں بھی جاری ہیں مزید انہوں نے کیا کہا ۔۔۔۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *