Categories
Breaking news

اسپین، کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے لیے عام معافی کا اعلان

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ہسپانوی خطے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کو معافی دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان رہنماؤں نے سن دو ہزار سترہ کے بعد اسپین سے آزادی حاصل کرنے کے لیے درجنوں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا تھا۔ اس متنازعہ فیصلے سے پہلے ہسپانوی وزیراعظم کا کابینہ کے اجلاس میں کہنا تھا کہ ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی بحالی کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔


سن دو ہزار سترہ میں غیرقانونی ریفرنڈم کروانے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں کاتالونیا کے نو علیحدگی پسند رہنماؤں کو سن دو ہزار انیس میں جرمانے کے ساتھ ساتھ نو سے تیرہ برس قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *