Categories
Breaking news

اسپین،کوویڈ ویکسین کی ایک خوراک لینے والے کل آبادی کے 50فیصد ہوگئے

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ہسپانوی آبادی کی 50٪ عوام کو کوویڈ ویکسین کی ایک خوراک دی جا چکی ہے۔ جبکہ دونوں خوراکیں لینے والوں کی تعداد آبادی کا 31.9٪ ہو گئی ہے۔ایک خوراک کے ساتھ 23،772،029 افراد (آبادی کا 50.1٪)مکمل دوخوراکوں کے ساتھ 15،138،439 افراد (آبادی کا 31.9٪)ہوگئے ہیں
ہسپانوی محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 680،000 سے زیادہ خوراکیں دے کر روزانہ کا ریکارڈ ایک بار پھرتوڑ دیا ہے۔اس سے قبل 11 جون کے ریکارڈ جس میں ایک دن میں654،232 ویکسین لگائی گئی تھیں۔

اسپین میں27 دسمبر سے کوویڈ کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع ہونے کے بعد سے اب تک 37 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ یہ اعداوشمار جانسن ویکسین کی تاخیر ہونے کے باوجود ایک اچھی رفتار کی عکاسی کرتا ہے۔مجموعی طور پر اسپین میں 37،560،626 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں ،جن میں سے 41،218،602 (91.1٪ )خودمختار صوبوں کو فراہم کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *