بارسلونا(ڈاکٹرقمرفاروق)بدھ کے دن لونلی پلینت کی طرف سے جاری ہونے والی لسٹ میں دو جھیلوں میں (Platja Des Colll Baix)پلاتخا دیس کولژ بائش کا نام پہلے نمبر پر تھا۔ ایلوسیدا سے چھ میل دوری پر واقع اس جھیل کا شفاف پانی، چمکتی ریت اور خوب صورت منظر سیاحوں کی توجہ مبذول کرتا رہا ہے۔
لونلی پلینٹ کا کہنا تھا کہ اس جھیل کی طرف کوئی سڑک نہیں جاتی۔ لوگ پیدل چل کر یا پھر کشتیوں میں سوار ہوکر سیر کے لیے آتے ہیں۔ سیاحوں کو یہاں آ کر ذاتی جزیرے کا خیال ہوتا ہے۔
