Categories
Breaking news

اسپین،ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ مکمل،استرازینیکا کی 18 لاکھ خوراکیں ملنے کا امکان

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں دسمبرسے شروع ہونے والی ویکسی نیشن مہم کا پہلافیز اختتام پزیر ہورہاہے،دستیاب اعداوشمار کے مطابق تمام صوبوں نے 70 فیصد ویکسین وصول کی جبکہ طبی عملے اور اولڈ ہومز میں رہائش پزیرافراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں بزرگ شہریوں اور طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی گئی ہے۔ متعدد شہروں میں ایسے بزرگ شہری جو سرکاری رہائش گاہوں میں نہیں رہتے انھیں بھی ویکسین لگانے کا آغاز کردیاگیاہے اس میں مرسیا اور ناوارا سب سے آگے ہیں جبکہ فروری کے درمیان میں دوسرے علاقوں میں بھی اس عمل کا آغاز ہوجائے گا۔ آسترازینیکا اس ہفتے سے ملک میں پہنچنا شروع ہوجائے گی تاہم حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ یہ ویکسین 18 سے 55 سال تک کے افراد کو لگائی جائے گی۔موڈرنا اور ایپی فائزرز کی ویکسین بھی صوبوں کومشترکہ طور پر دی گئی ہے۔
سپین کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں استرازینیکا کی 18 لاکھ خوراکیں ملنے کا امکان ہے جبکہ جانسن اینڈ جانسن کو بھی اس فہرست میں شامل کیاجاسکتاہے۔ ادھر ملک میں وائرس کے پھیلاو کی شرح میں دن بدن کمی واقع ہورہی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *