Categories
Breaking news

اسپین،سکوٹی اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے لیے نئے قوانین لاگو

Advertisement

اسپین کے اندر سکوٹی (Patinetes) اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے لیے نئے قوانین جنوری 2021 سے لاگو ہو چکے ہیں.
کھلونے یا روبوٹ کی طرح روڈ پر بھاگتی ہوئی چھوٹی چھوٹی گاڑیوں کو Patinetes (سکوٹی) ااور وی ایم پی کے نام سے پکارتے ہیں ۔ ان کا ایک ٹائر ہو یا ایک سے زیادہ ٹائر ہون یا ایک سیٹ ہو تو ان کو بھی قانونی طور پر گاڑی ہی تصورکیا جائے گا اور ان پر بھی کار اور موٹر سائیکل جیسے ٹریفک کےقوانین لاگو ہوں گے ۔ الکوحل اور ڈرگ کے تمام قوانین ان پر بھی دیگر گاڑی جیسے ہی ہوں گے۔ یاد رہے کہ معذور لوگوں کی گاڑیاں اس تعریف میں نہیں آتی کیونکہ ان کے لیے پہلے سے قوانین موجود ہیں ۔
ایسی گاڑیوں کے لیے منع کیا ہے :-
١۔ چھ کلومیٹر تا 25 کلو میٹر کی رفتار سے چل سکتے ہیں اور 25 سے اوپر نہیں جا سکتے اور کبھی بھی فٹ پاتھ پر نہیں چل سکتے ۔
٢۔ شہر کے باہر روڈوں پر نہیں چل سکتے اور نہ ہی موٹروے پر جا سکتے ہیں ۔
3۔۔ شہر کے اندر داخل ہونے والے بڑے روڈوں پر بھی نہیں چل سکتے اور شہر کے اندر سرنگ یعنی Tunnel میں بھی نہیں چل سکتے ۔
البتہ شہر کے اندر روڈ کے اوپر انتہائی احتیاط کے ساتھ روڈکی سائیڈ پر چلنے کی اجازت ہے ۔
سرٹیفکیٹ کی ضرورت :-
اس طرح کی تمام گاڑی کو سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی جو ثابت کرے گا کہ یہ گاڑی تکنیکی طور پر درست ہے اور روڈ پر چلنے کے قابل ہے اور بہت جلد ٹریفک ڈیپارٹمنٹ اس کو یقینی بنا کر ایک Resolution پاس کرے گا ۔ یہ تکنیکی سرٹیفکیٹ Resolution پاس ہونے کے ہر دو سال کے بعد ضروری ہوا کرے گا .
یہ ان گاڑیوں کا پہلا قانون ہے اور آئندہ ان کی حفاظت کے لیے مزید قانون سازی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں ڈرائیور کی عمر، ہیلمٹ (Helmet) اور خصوصی چمکدار جیکٹ کا تعین کیا جائے گا۔
2 جنوری 2021 سے یہ قوانین لاگو ہو چکے ہیں لیکن اتنی زیادہ سختی اس لیے نہیں ہے تا کہ لوگ ان قوانین سے آگاہ ہو جائیں۔
مظہر حسین راجہ بی ایم ڈرائیونگ سنٹر بارسلونا ۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *