Categories
Breaking news

اسپین،بجلی کے بلوں میں کمی لانا چاہتے ہیں تو لانڈری رات کو یا پھر ویک اینڈ پر کریں

بارسلونا (محمد نبی) بجلی مہیا کرنے والی کمپنیوں نے حالیہ اپڈیٹ میں شہریوں کو مجبور کیا کہ کم ادائیگی کے لیے وہ لانڈری رات کو یا پھر ویک اینڈ پر کریں۔ اس سے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ٹکیس میں کمیاں حالیہ اپڈیٹ کے بعد اس رد عمل کے نتیجے میں لائی گئی ہے۔ بجلی بلوں میں تبدیلی جمعرات کے دن کابینہ میٹنگ میں منظور ہو گی۔ یہ غیر معمولی میٹنگ 26 جون کے بعد آؤٹ ڈور ماسک کے ضروری استعمال پر پابندی ختم کرنے لیے بلائی گئی ہے۔

ٹیکس کے نئے نرخوں کا اطلاق 10 کلو واٹ کے صارفین جن سے معاہدہ ہوا ہے، کے لیے سال کے آخر تک نافذ العمل رہے گا۔ یہ اس صورت میں برقرار رہے گا جب تک تھوک بجلی مارکیٹ کی اوسط ماہانہ قیمت 45 ڈالر فی میگا واٹ سے زیادہ ہوگی۔ بجلی معاہدہ اور مارکٹ قیمتوں سے قطع نظر، 10 فیصد VAT کی شرح خستہ حال صارفین کے لیے ہے۔ مزید برآں سال کی تیسری سہ ماہی میں بجلی کی پیداور پر 7فیصد VAT کی شرح معطل کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *