
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ فراہمی کا تیز ترین ذریعہ ہے۔
سینیٹر کہدہ بابر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے نے اسپیس ایکس اسٹار لنک پروگرام پر بریفنگ دی۔
پی ٹی اے نے بریفنگ میں کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں اس ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ پہنچایا جا سکتا ہے۔
سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لیے اس ٹیکنالوجی سے اچھی کوئی چیز نہیں۔
اسپیس ایکس پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی، ذیلی کمیٹی میں سینیٹر افنان اللّٰہ اور سینیٹر ذیشان خانزادہ ممبر ہوں گے۔
سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کار آ رہے ہیں، وہاں بہترین انٹرنیٹ پہنچائیں۔
اراکین کمیٹی نے کہا کہ گوادر میں ہمارے بچے انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے پڑھ نہیں سکے۔
پی ٹی اے حکام نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے گوادر میں انٹرنیٹ کی بہتری کی خصوصی ہدایت کی ہے، بعض علاقوں میں سیکیورٹی وجوہات پر سروس بند ہے، گوادر میں انٹرنیٹ کی سروس بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گوادر میں 4 ارب کے انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، 5800 کلومیٹر فائبر کے پراجیکٹ بلوچستان میں مکمل ہو چکے ہیں، گوادر کے لیے پونے 2 ارب کا فائبر پروجیکٹ کر رہے ہیں، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث کام نہیں ہو رہا۔
وزارت آئی ٹی کے حکام نے کہا کہ گوگل پیمنٹ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، کمپنیوں کو پیمنٹ کردی گئی ہے، وزارت آئی ٹی نے وزارت خزانہ کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا، انفراسٹرکچر کی 2 نئی کمپنیوں کو لائسنس جاری کیا گیا ہے، چپ مینوفیکچرنگ جلد پاکستان میں شروع ہو جائے گی۔
ایم ڈی یو ایس ایف نے کہا کہ انفراسٹرکچر مشینری درآمد نہ ہونے سے کئی منصوبے زیر التوا ہیں۔
قائمہ کمیٹی نے ایل سیز نہ کھلنے کے معاملےکا نوٹس لے لیا، قائمہ کمیٹی نے ایل سیز کا معاملہ ذیلی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
کمیٹی نے ایل سیز کے معاملے پر وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوامی مفاد کے منصوبوں کے لیے ایل سیز کھولنی چاہئیں، ایل سیز نہ کھلنے سے عوامی منصوبے متاثر ہورہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
عارف علوی کا بیان عمران خان کےخلاف چارج شیٹ ہے، شیری رحمٰن
-
98 فیصد ریوینیو دینے والے کراچی کو پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟ حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سوال کیا ہے کہ 98 فیصد ریوینیو کراچی دیتا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے اس شہر کو کیا دیا؟
-
خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ لاہور میں ڈیوٹی دے رہا ہے، مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ لاہور میں ڈیوٹی دے رہا ہے، عمران نہیں چاہتے کہ ملک میں استحکام آئے۔
-
ٹوکیو: میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب روائتی جوش خروش کے ساتھ ٹوکیو میں منعقد کی گئی. جس میں بڑی تعداد میں ن لیگی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی ۔
-
’اب تو میرے بچوں کی شادی کی عمر ہے‘، ریحام کا پرانا بیان وائرل
-
خارجہ ماحول ٹھیک کرنے پر سراہنے کی بجائے تنقید کی جارہی ہے، قمر زمان کائرہ
عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا، ان کے دور حکومت میں خارجہ تعلقات خراب ہوئے، قمر زمان کائرہ
-
آئندہ سال کتنی عام تعطیلات، اختیاری چھٹیاں ہونگی؟ نوٹیفکیشن جاری
کیبنٹ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
-
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے غلط بیان منسوب کیا گیا: اعلامیہ
ایوانِ صدر اسلام آباد نے تردید کی ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے غلط بیان منسوب کیا گیا۔
-
نواز، زرداری، گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری
احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
-
عمران خان نے آج معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا۔
-
کراچی: سپر ہائی وے پر رینجرز سے مقابلہ ، بدنام افغان ڈاکو مارا گیا
کراچی میں سپر ہائی وے پر سبزی منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کے دوران پاکستان رینجرز کی کارروائی میں بدنام افغان ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ1 شخص زخمی ہوا ہے۔
-
پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے ملزم نوید نے جھوٹ بولا: عمر سرفراز
مشیرِ داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کے پولی گرافک ٹیسٹ سے سامنے آ گیا کہ جو ملزم کہتا رہا اس میں سچائی نہیں، پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق ملزم نے جھوٹ بھی بولا۔
-
عمران خان پر حملہ کرنیوالے ایک سے زائد تھے: مصدق عباسی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیر برائے احتساب مصدق عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زائد لوگ تھے، کتنے یہ بات سامنے آنا باقی ہے۔
-
پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی
-
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری
کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے۔
-
کسی پاکستانی شہری پر یو اے ای کے ویزے کی پابندی نہیں: قونصل جنرل امارات
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کراچی کے لیے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے پاکستان کے بیشتر شہروں میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے یو اے ای کے ویزے کی پابندی کی اطلاعات کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔