Categories
Breaking news

اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی، رضا ربانی

Advertisement
اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی

سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی۔

رضا ربانی نے کراچی لیٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے، پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا مجموعہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں کے واقعات بہت بدقسمت ہیں، ہم ملکی مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں گے۔

ایک پارٹی کے فیصلے نے پی ڈی ایم کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل جو ہوا اس کو پی ڈی ایم میں لے کر جارہے ہیں، فضل الرحمٰن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا سوچ رہے ہیں۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ پی ڈی ایم سے الگ ہے، ہر لیڈر کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *