Categories
Breaking news

اسٹیو اسمتھ بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو سمیتھ بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔دوسری جانب بالرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز پہلے جبکہ کیوی نیل ویگنر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کے آل راؤنڈرز کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق بین اسٹوکس پہلے، جیسن ہولڈر دوسرے اور رونیدا جدیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *