Categories
Breaking news

“اسٹیبلشمنٹ نے 3 آپشنز سامنے رکھے ” عمران خان کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے انہیں تین آپشنز پیش کیے گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کے سامنے تین آپشنز رکھے اور کہا کہ عدم اعتماد کا سامنا کریں، استعفیٰ دے دیں یا الیکشن کیلئے چلے جائیں، ہم نے کہا کہ الیکشن سب سے بہترین آپشن ہے، استعفیٰ تو میں کبھی نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مراسلے کے معاملے پر وکلا سے مشاورت کی ہے، بیرون ملک سے بھی وکلا سے رائے لی ہے، اس پر ہم سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں، یہ جب سازش کا حصہ بنیں گے تو ان کی شکلیں قوم کے سامنے آئیں گی۔ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، اسٹیبلشمنٹ نے سارے معاملے کو دیکھا، اگر اس کی زبان پڑھ لیں تو حیرت ہوتی ہے، اس میں یہ نہیں ہے کہ حکومت تبدیل کرو بلکہ صرف یہ ہے کہ عمران خان کو تبدیل کرو۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

وزیر اعظم کا کہنا تھا اب عوام کے پاس جاؤں گا تو انہیں کہوں گا کہ مجھے بھاری اکثریت دو، اگر بھاری اکثریت نہیں ملتی تو آپ کو بہت سے سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔

مزید :

Breaking Newsقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.