
وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد لاکر کیا برا کیا، اسٹیبلشمنٹ نے اس میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔
احتساب عدلت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سعد رفیق نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد نہیں آتی تو اسے ای وی ایم کے ذریعے دوتہائی اکثریت دلائی جانی تھی، افواجِ پاکستان میں مرضی کی تقرری ہونی تھی، جوڈیشری میں خرابی پیدا ہونی تھی، ملک کی آئینی اور جمہوری بنیادوں پر حملہ ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ احتساب عدالتوں میں ریٹائرڈ ججوں کا کیا تک تھا، عمران خان کے سہولت کار مل کر 1973ء کے آئین پر حملہ کرتے، ملک میں ایک ریموٹ کنٹرول کا صدارتی نظام لے کر آتے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا کہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ آئینی تبدیلی لانے پر سازشیں جاری رہیں گی، سازشوں میں عمران خان اکیلے نہیں، ان کے سہولت کار بھی شامل ہوں گے، بار بار کہتے ہیں کہ سہولت کار باز آئیں، انہیں ٹھنڈ پڑنا چاہیے، آرام سے بیٹھ جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس آدمی پر باقاعدہ انویسٹمنٹ کی گئی ہے، 2018ء کا الیکشن چھینا گیا، نہ چاہتے ہوئے بھی مان لیا، یہ دو نمبر آدمی، دو نمبر مہاتما اور فراڈ ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ یہ اپنی دیانتداری کا چورن بیچتے ہیں، معیشت کو تباہ کر کے چلے گئے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے شرمناک معاہدے کیے،2011ء سے پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے، ذہنوں کو آلودہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پر عائد الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے ہم سب اکٹھے ہوئے ہیں، معزز عدالتیں آئین کی تشریح کر سکتی ہیں، صرف آج اہم دن ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ نوٹس لے گی۔
احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس کی سماعت
احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر خواجہ برادران کے خلاف گواہوں کو طلب کرتے ہوئے وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی کے سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ خواجہ برادران کے خلاف نیب لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس، PPP کی فریق بننے کی درخواست دائر
پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔
-
فل کورٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ہے: حامد خان
سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کا کہنا ہے کہ فل کورٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ہے۔
-
کراچی: آج دوپہر کے بعد مون سون سسٹم کی شدت میں کمی کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع اور زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
-
کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روز 11 بجے دن سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
-
بلوچستان اور چترال میں بارشوں سے تباہی
بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث پہاڑی ندیوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ چترال میں برساتی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچادی جس سے 10 سے زائد گھر مکمل تباہ ہوگئے۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر موسلادھار بارش
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، سڑکيں ندی نالوں میں بدل گئیں اور نالے ابل پڑے۔
-
شدید بارش برسانے والے بادل پورے کراچی پر موجود
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش برسانے والے بادل پورے کراچی پر موجود ہیں۔ شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
-
عدالت پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، کامران بنگش
کامران بنگش نے مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا ہے کہ اعلیٰ ترین عدالت کو دباؤ میں لانے یا ڈکٹیٹ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
-
اقتدار کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، نظریں سپریم کورٹ پر
پولیس کے مطابق ریڈ زون میں سرکاری، میڈیا اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
-
کراچی، بارش کے بعد شرجیل میمن کا مختلف علاقوں کا دورہ
-
وفاقی حکومت کا بھی کراچی، حیدر آباد میں عام تعطیل کا اعلان
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
-
کراچی، رات گیارہ بجے تک بارش کے اعداد و شمار جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد میں 75.4 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 66 ملی میٹر اور فیصل بیس پر 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
-
کراچی میں شدید بارش، گرین لائن بس سروس کل بھی معطل رہے گی
گرین لائن بس سروس آپریشن کو اتوار کی رات مقررہ وقت سے پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔
-
بارش کے دوران پولیس کی اچھے انداز میں امدادی کاموں پر آئی جی سندھ کی فورس کو شاباش
آئی جی سندھ نے بارشوں کے شدید اسپیل کے دوران سندھ بھر میں بہترین ریسکیو ورکنگ (بہت احسن انداز میں امدادی کاموں) پر سندھ پولیس کو شاباش دی ہے۔
-
موجودہ بینچ اپنا مائنڈ ظاہر کرچکا، رانا ثناءاللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ بینچ اپنا مائنڈ ظاہر کرچکا ہے، درخواست ہے کہ فل کورٹ کیس سنے۔