Categories
Breaking news

اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور فوری الیکشن کرائے، شیخ رشید

اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور فوری الیکشن کرائے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور فوری الیکشن کرائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں سے پیسے لےکر تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگ اسمبلی سے مستعٰفی ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیے

شیخ رشید نے چار راستے بتاتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو مہینے کا بھتا آتا ہے، کیا اداروں کو معلوم نہیں کہ آصف زرداری کو کون بھتا پہنچاتا ہے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقصود چپڑاسی جیسے لوگ اب اس ملک کو چلائیں گے؟ دیکھتا ہوں، یہ لوگ ملک کیسے چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر گھنٹے بعد سیاسی صورتحال بدلے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج رات بارہ بجے تک وزیر داخلہ ہوں، میری سیاست کے 50 سال نالہ لئی میں غرق ہو گئے، رمضان اور عید کے بعد کسی ایک ٹی وی چینل پر اینکر بھی آرہا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *