Categories
Breaking news

اسٹیبلشمنٹ اپنے عوام سے مقابل آنے سے ہٹ جائے، مولانا فضل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ اپنے عوام سے مقابل آنے سے ہٹ جائے، مولانا فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنے عوام کے مقابل آنے سے ہٹ جائے۔

Advertisement

Table of Contents

x
Advertisement

لاہور میں اپوزیشن اتحاد کی حکومت مخالف تحریک کے آخری جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ عوام کو اسلام آباد جانےکا راستہ دے۔

انہوں نے مینار پاکستان کےجلسے کی شرکاء کی موجودگی کو قابل تعریف قرار دیا اور پی ڈی ایم کی قیادت کو فقید المثال جلسہ کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہاکہ عوام کا جوش وخروش قابل دید ہے، مینار پاکستان کے سائے میں آج کا تاریخی جلسہ عوام کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے یہ احساس شدت سے ہورہا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ، پاکستان پر ایک ناجائز حکومت مسلط رہتی ہےاور اسٹیبلشمنٹ جس نے اس حکومت کےلیے دھاندلی کی تھی،غیر آئینی کردار ادا کیا تھا،اُس کے زخم گہرے ہوتے چلےجارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نےیہ بھی کہاکہ اس سبب خطرہ محسوس کررہا ہوں کہ ہمیں آنے والے دنوں میں وہ حالات نہ دیکھنے پڑجائیںکہ اسٹیبلشمنٹ کے مقابل پاکستان کے عوام ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ایسے حالات انتہائی تشویشناک ہوں گے،اپنی اسٹیبلشمنٹ کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں ،اپنے عوام کے سامنے آنے سے ہٹ جائیں،انہیں راستہ دیجئےاور اسلام آباد پہنچنے دیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہاکہ پارلیمنٹ عوام کی ہے،طاقت عوام کی ہے اور حکومت بھی عوام کی ہی ہوگی،دھاندلی کا نظام نہیں چلے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *