Categories
Breaking news

اسٹرنگز کا ختم ہونا عجیب احساس ہے: بلال مقصود

33 برس بعد معروف میوزک بینڈ ’اسٹرنگز‘ کے خاتمے پر بینڈ کے بانی رکن اور معروف گٹارسٹ بلال مقصود کا کہنا ہے کہ میں اور فیصل کپاڈیہ دونوں ہی بالکل عجیب محسوس کررہے ہیں۔بینڈ کے خاتمے کے اعلان کے بعد انہوں نے اپنی ذاتی پوسٹ کے ذریعے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ ایک روز سے اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر دُکھ، افسردگی اور حیرانی کا اظہار کرنے والوں کا بلال مقصود نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ’اسٹرنگز کا یہ خوشگوار اور حیرت انگیز سفر آپ تمام لوگوں کی محبت اور چاہت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘بلال مقصود نے لکھا کہ ’میں اور فیصل کپاڈیہ دونوں ہی ایسا عجیب محسوس کررہے ہیں کہ زندگی میں پہلے ایسا کبھی محسوس نہیں کیا۔‘انہوں نے مداحوں کو بینڈ کی اصل طاقت قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *