Categories
Breaking news

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 86 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 86 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

شیئرز بازار میں بینچ مارک 100 انڈیکس 47 ہزار 900 پوائنٹس پر بند ہوا۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 158 روپے 53 پیسے ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 269 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 61 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازارکے کاروبار کی مالیت 18 ارب 64 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 353 ارب روپے ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *