Categories
Breaking news

اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان، خام تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا ہوئیں شکار

Advertisement

خام تیل

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 49 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل45ڈالر47سینٹس فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 49 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 276 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ کا ہینگ سیکنگ انڈیکس 345 پوائنٹس بڑھ گیا۔

Advertisement

چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں2 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

عالمی منڈی میں فی اونس سو نا1865ڈالر59سینٹس پر فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے ساتھ 1864 ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی اضافے کے ساتھ 1220 روپے پر برقرار رہی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *