Categories
Breaking news

اسٹاک ایکسینج اور چینی قونصلیٹ حملے میں مماثلت ہے،راجا عمر خطاب

Advertisement
 اسٹاک ایکسینج اور چینی قونصلیٹ حملے میں مماثلت ہے،راجا عمر خطاب

انچارج انسداد دہشتگردی ونگ راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسینج اور چینی قونصلیٹ حملے میں مماثلت ہے۔

Advertisement

راجا عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی جگہ کا ایک بار پھر سے دورہ کیا ہے، دہشتگردوں کو جہاں ہلاک کیا گیا ہے ان پوائنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب دستی بم کے حملے اور فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں سےدستی بم، لانچرز اور اے کے 47 اور دیگر اسلحہ ملا، بڑی تعداد میں گولیاں اور میگزین بھی دہشتگردوں کے قبضے سے ملیں۔

سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے ملنے والے تمام اسلحے کی فرانزک کرائی جارہی ہے، حملہ آوروں کے بیگ سے بھنے ہوئے چنے، پانی اور جوس کے ڈبے ملے ہیں۔

PSX حملے میں ’را‘ ملوث ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کو اہداف حاصل نہیں کرنے دیئے، وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہیں ہوسکے، فورسز نے 8 منٹ میں مشترکہ کارروائی کرکے دہشتگردوں کو مارا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی اسٹاک ایکسچینج حملے کی مذمت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کاکہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی پشت پناہی پر پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *