Categories
Breaking news

اسٹاک ایکسچینج حملہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مذمت

Advertisement
اسٹاک ایکسچینج حملہ ، وزیر اعلیٰ  بلوچستان کی مذمت

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں جام کمال خان نے دہشت گردی کی کارروائی میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد ی کی کارروائی ملک کے امن اور معاشی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنےکی مذموم سازش ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

Table of Contents

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حملےمیں ملو ث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ،جبکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بی ڈی ایس کے عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ڈی آئی جی ساوتھ کا کہناہے کہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے اسے بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر جدید اسلحہ اور دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں ، جبکہ سول اسپتال میں 7 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

مقدس حیدر نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *