Categories
Breaking news

اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کیس: نیب نے دیہاڑی دار مزدورکو نوٹس بھیج دیا

نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کراچی سخی حسن کے رہائشی دیہاڑی دار مزدورکو طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔

نیب نے 15 جون کو دیہاڑی دارمزدور کو تحقیقات کے لیے کال اپ نوٹس جاری کیا تھا، نوٹس میں 24 جون 11 بجے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزدور پر2016 اور17 میں جاپان سے 200 چوری شدہ گاڑیاں پاکستان بھیجنے اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق دیہاڑی دار مزدور نے کہا ہے کہ نیب والے یہاں آکر مجھ سے تفتیش کرلیں،میرے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ نہیں ہے۔

دیہاڑی دار مزدور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں 2017 میں سعودی سے واپس پاکستان آیا، وہاں محنت مزدوری کرتا تھا۔ حکومت معاملے کی تحقیقات کرے اور جو ملوث ہے انہیں سامنے لایا جائے۔

دیہاڑی دار مزدور نے کہا ہے کہ میں چھ بچوں، بیوی اور اپنی بیمار والدہ کی کفالت کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *