Categories
Breaking news

اسمبلی کے استعفوں پر پیپلز پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں، پرویز اشرف

Advertisement

پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسمبلی کے استعفوں پر پیپلز پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں، پی ڈی ایم کے ہر اجلاس میں اسمبلی کے استعفوں پر بات چیت ہوتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سندھ کے شہر جیکب آباد میں جکھرانی ہاؤس پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، انھوں نے کہا پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق 29 دسمبر کو سی ای سی جلاس طلب کیا ہے، جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سب سے رائے لیں گے۔

پرویز اشرف کا کہنا تھا ہم نے استعفے دینے کا معاملہ آخری حد کے لیے رکھا ہے، استعفوں پر پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، پی ڈی ایم کے ہر اجلاس میں اس پر بات ہوتی ہے۔

Advertisement

محمد علی درانی والے معاملے پر انھوں نے کہا کہ محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات کا مقصد مسائل بات چیت سے حل کرنا ہوگا لیکن اگر بات چیت ہی کرنی ہے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسمبلی میں ہونا چاہے۔

پرویز اشرف نے مولانا فضل الرحمان کی جلسے میں عدم شرکت کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی مصروفیات کے باعث گڑھی خدا بخش بھٹو نہیں آ رہے، تاہم کل جے یو آئی ف کی قیادت کا مرکزی وفد جلسے میں شرکت کرے گا۔

ادھر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے اگر استعفے دیے تو ان میں فارورڈ بلاک بن جائے گا، چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مجھ سے لکھوالیں یہ استعفے دیں گے تو ان میں فارورڈ بلاک بنیں گے، الیکشن میں کروڑوں خرچ کرنے والے ان کے کہنے پر استعفے کیوں دیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *