Categories
Breaking news

اسمبلی کی تحلیل، PTI اور ق لیگ کی قیادت میں ایک اور رابطہ

فواد چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی سے ملاقات کی ہے—فائل فوٹو
فواد چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی سے ملاقات کی ہے—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان ایک اور رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں مونس الہٰی بھی شریک ہوئے، جس میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

پی ڈی ایم نامزد نہ کرتی تو عمران کبھی پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نہ بناتے: سالک حسین

ق لیگ کے رہنما، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی انہیں وزیرِ اعلیٰ نہ بناتے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک پہنچ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

فواد چوہدری نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *