
سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس کم از کم 100 دن تک ہوسکتا ہے، اسمبلی اجلاس 365 دن بھی ہو تو میڈیا کو کیا اعتراض ہے؟
لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کے سیکشن 7 کے تحت اجلاس کے دوران دوسرا اجلاس نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی رولنگ پر اعتراض ہے تو کورٹ میں چلے جائیں، ان کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں، اگر ہیں تو گھوڑا بھی حاضر ہے، میدان بھی۔
صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ گورنر کو کیا مسئلہ ہے ہم کابینہ میں رہیں یا نہ رہیں؟ گورنر وفاق کے کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، آئین اور قانون کے مطابق نہیں چل رہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی قانون اور قاعدے کے مطابق چلنی ہے، یہ اوچھے ہتھکنڈے الیکشن میں نہ جانے کے لئے ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ یہ واحد اپوزیشن ہے جو چاہتی ہے الیکشن میں نہ جائیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیر اعلیٰ کے پی نے ابھی تک اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار نہیں کی، سرکاری ذرائع
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت پنجاب کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
-
اسلام آباد کے شہریوں سے زائد ڈومیسائل فیس لینے کا انکشاف
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے سوال کیا کہ غیر قانونی کام کرنے والوں کا تعین کیوں نہ ہوسکا؟
-
ق لیگ نے کامل علی آغا کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا
طارق بشیر چیمہ کے مطابق کامل علی آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور بطورسینیٹر ممبر شپ بھی ختم کر دی گئی ہے۔
-
وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو آج ہی ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔
-
سندھ ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس پر عمل درآمد مؤخر کر دیا
سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے فرسٹ شیڈول، پارٹ ون کی ڈویژن ٹو بی کی پہلی شق خلاف آئین ہے۔
-
کل پنجاب اسمبلی ٹوٹ ہی نہیں سکتی، اسپیکر سبطین خان
گورنر غیر قانونی آرڈر پاس نہ کریں، گورنر آئینی ادارے کی نمائندگی کر رہے ہیں تو اسپیکر بھی آئینی ادارے کی نمائندگی کر رہا ہے۔
-
کراچی: پیپلزپارٹی کا شاہین کمپلیکس پر احتجاجی مظاہرہ، بدترین ٹریفک جام
بجلی اور سوئی گیس کی عدم فراہمی پر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ آرٹس کونسل کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو بھی پاکستان چوک کی طرف بھیج رہے ہیں۔
-
اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دیدیا
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا۔
-
شہباز گِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔
-
امریکا میں آمدنی کو چھپانا منی لانڈرنگ میں نہیں آتا، سینیٹر سعدیہ عباسی
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس کرائم کو منی لانڈرنگ میں شامل کرنے پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔
-
عمران خان خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں 18 جنوری کو طلب
-
گورنر ہاؤس لاہور کے اندر اجلاس، باہر احتجاج کی کال
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
-
سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی بھرمار
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے ، 7 ہزار اکاونٹس ابھی بھی فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی صدر کو گورنر پنجاب کےخلاف خط پر مشاورت
گورنر پنجاب کی وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کے کہنے کی آئینی حیثیت نہیں
-
بشارت راجا نے گورنر پنجاب کے خلاف خط لکھنےکا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا
ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے۔
-
آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے۔