
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا چیلنج تاحال برقرار ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم صرف یہ چیک کرنا چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کو ایوان کا اعتماد بھی حاصل ہے یا نہیں۔
نواز شریف کی خرم دستگیر کو بجلی قیمت سے متعلق بڑی ہدایت
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجلی قیمت سے متعلق بڑی ہدایت دے دی۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد جمع نہ کراتے تو کل ہم سے سوال ہوتا کہ آپ نے آئینی راستہ کیوں اختیار نہیں کیا؟
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اسمبلی توڑنا چاہتا ہے تو اسمبلی کا اعتماد پہلی شرط ہے،گورنر پنجاب نے سی ایم کو ایڈوائس بھیجی ہے کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاگل انسان اپنی انا کی خاطر اسمبلیاں قربان کررہا ہے، اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو پہلے اعتماد حاصل کریں اور اسمبلی توڑیں، بسم اللّٰہ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز ممکن ہوسکتی ہے، سیاست ممکنات کا کھیل ہے، میری لیڈر شپ سیاستدان ہے، ان میں ضد اور پاگل پن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ صورتحال میں کوئی چیز سود مند ہوئی تو ضرور اختیار کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
خضدار میں دھماکا، 13 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
-
تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے۔
-
تحریک انصاف کا باجوہ کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا، حماد اظہر
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاست پر نواز شریف خوش نہیں ہیں،جو بھی عمران خان کی نا اہلی کے مشورے دیتے ہیں ان کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں۔
-
گورنر پنجاب کی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت، اسمبلی اجلاس طلب
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی۔
-
بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان دو حصوں میں تقسیم، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین بلوچستان اسمبلی استعفوں کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔
-
شوہر کا ویزا کینسل کروانے پر امریکی نژاد خاتون پر سسرالیوں کا تشدد
امریکی خاتون کے مطابق نا مناسب رویے کے باعث شوہر کا امریکا کا ویزا کینسل کروایا تھا جس کا سسرالیوں کو رنج تھا۔
-
عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی
کل (منگل) کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے فریقین سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
-
آصف زرداری کا پنجاب اسمبلی کو بچانے کے عزم کا اظہار
سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
-
پرویز الہٰی پر اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ آیا تو برداشت نہیں کر سکیں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پرویز الہٰی نے جمعے کو اسمبلی نہیں توڑی تو اپنی حکمت عملی لائیں گے۔
-
تمام اراکین اسمبلی متفق ہیں اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونی چاہئیں، عطا تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی متفق ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونی چاہیے۔
-
گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے تینوں گروپس کو ملانے پر کام شروع کردیا
خالد مقبول صدیقی ،فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال چند دنوں میں کئی بار گورنرسندھ سے مل چکے ہیں۔
-
نواز شریف کی خرم دستگیر کو بجلی قیمت سے متعلق بڑی ہدایت
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجلی قیمت سے متعلق بڑی ہدایت دے دی۔
-
ریلوے: 6 کروڑ فراڈ کیس کا ملزم ضمانت منسوخی پر گرفتار
پاکستان ریلوے میں 6 کروڑ کے فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم شیخ خالد کو ہائیکورٹ لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی عدم اعتماد جمع ہونے سے لاعلم تھے، ذرائع
ذرائع کے مطابق شام ساڑھے چار بجے وزیر اعلیٰ اور مونس الٰہی ایوان وزیر اعلیٰ میں موجود تھے۔
-
ٹھٹھہ میں ماہی گیروں نے قیمتی 591 سوہا مچھلیاں پکڑ لیں
ٹھٹھہ میں ماہی گیروں نے قیمتی 591 سوہا مچھلیاں پکڑ لیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی ماہی گیروں نے واڑی کریک کے ساحلی علاقے سے یہ قیمتی مچھلیاں پکڑیں۔
-
ن لیگ، پیپلز پارٹی ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی۔