
وفاقی وزیر ریلوے اور ہوابازی سعد رفیق نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان حکومت سے باہر ہیں تو حوصلے سے کام لیں، چیخیں کیوں مار رہے ہیں؟
لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کی سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر آگیا ہے، لانے والوں کو معلوم تھا کہ یہ گالم گلوچ والے لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں گالیاں دے کر اپنا راستہ بنالیں گے انہیں پتا ہو راستہ نہیں بنے گا، اب تجربے نہیں ہونے چاہئیں، فیصلے لوگوں کو کرنے دیں۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران کے لچّھن مخالفین کو رگڑا لگانا تھا، ہم پی ٹی آئی کی حکومت کو مانتے نہیں تھے لیکن ہم نے کوئی سازش نہیں کی، ہم نے اختلاف کیا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان اب اگر حکومت سے باہر ہیں تو حوصلے سے کام لیں، چیخیں کیوں مار رہے ہیں؟ اسمبلیاں توڑنا کوئی بچوں کا کھیل ہے؟
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آئیں اور وہاں آکر اختلاف کریں، الیکشن کروانے کا معاملہ دھمکیوں اور گالیوں سے حل نہیں ہوگا، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، بات کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات ضرور رکھیں، سیاست دان اب اپنی ذمے داری سمجھیں، 75 سال میں کبھی مارشل لاء آجاتا ہے کبھی مارشل لاء کی سوچ والے لوگ آتے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان ملک کو کہاں چھوڑ گئے؟ آپ آئی ایم ایف گئے اور بیچ میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو چلا کر دکھائیں، جہاں حکومت ہے وہاں ڈیلور کریں، اسمبلیاں کوئی ریسلنگ نہیں، کوئی میچ نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی بچوں کا کھیل ہے؟ اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، آپ کی 4 صوبوں میں حکومت ہے، لوگوں کی خدمت کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آئیں اور وہاں آکر اختلاف کریں، پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں آپ کس کو ووٹ دیتے ہو، یہ آپ سے ووٹ لیکر اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتا ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ خدا کا شکر حملہ آور پکڑا گیا ورنہ انہوں نے ہم پر مدعا ڈال دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی بچانے کے لیے ہم نے کچھ نہ کچھ تو کرنا ہوتا ہے، الیکشن کروانے کا معاملہ دھمکیوں اور گالیوں سے حل نہیں ہوگا، الیکشن کروانے کے لیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، بات کرنا ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب بھی ایک گروہ چاہتا ہے کہ اسے اقتدار میں لا کر بٹھا دیں، آج پاکستان بدقسمتی سے پھر دوراہے پر کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ سیاسی اختلاف کریں مگر نواز شریف کی شائستگی کے قائل ہوجائیں، ن لیگی قائد نے کبھی کسی کا نام نہیں بگاڑا۔
قومی خبریں سے مزید
-
کوئٹہ میں دستی بم دھماکا، بچہ اور خاتون زخمی
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سبزل روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچہ اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔۔
-
مونس الہٰی قبضہ شدہ اقتدار ہاتھ سے جانے پر بوکھلا گئے: ترجمان حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے کہا ہے کہ مونس الہٰی قبضہ شدہ اقتدار ہاتھ سے جانے پر بوکھلا گئے ہیں۔
-
ترک بحریہ کے جہاز برگازادہ کی کراچی بندرگاہ آمد
ترک بحریہ کا جہاز برگازادہ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جہاں پاک بحریہ کے حکام اور ترکیہ کے سفارتی عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔
-
پرویز الہٰی اب شاید ریورس گیئر لگا لیں: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھےگاڑی میں بٹھا کر پرویز الہٰی نے کہا کہ تمہارا نواز شریف سے اچھا تعلق ہے، آج ہی فون کرنا اور کہنا ہم سے ماضی میں بہت لغزشیں ہوئیں، یہ صبح پی ٹی آئی میں چلے گئے اور کہتے ہیں کہ مجھے جنرل باجوہ نے کہا تھا، یہ اب کہیں اور چلے جائیں گے، شاید ریورس گیئر لگا لیں۔
-
پی ٹی آئی کی نئی حکمتِ عملی سامنے آ گئی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے 28 دسمبر کو اجلاس بلانے کی نئی حکمتِ عملی سامنے آ گئی۔
-
کون ہے جو چاہتا ہے پاکستان میں انتخابات نہ ہوں، فرخ حبیب
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کون ہے جو چاہتا ہے کہ پاکستان میں انتخابات نہ ہوں، ملک کو آئین و قانون کے مطابق نہیں چلائیں گے تو ملک آگے کیسے بڑھے گا۔
-
قائدِاعظم کا یومِ ولادت: ڈی جی رینجرز سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری
ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہروقاص نے قائداعظم کے یومِ ولادت پر مزارِ قائد پرحاضری دی۔
-
جرمن قونصل جنرل کی کرسمس کی مبارکباد
پاکستان میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے۔
-
کراچی: امارات جانیوالے کنٹینر سے 240000 نشہ آور گولیاں برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی پورٹ کے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی ہے۔
-
تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہیں: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں، جن کے عزائم منفی ہیں وہ ناکام ہوں گے۔
-
کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے گھر میں گیس کا دھماکا، میاں، بیوی اور 3 بچے زخمی
کراچی غربی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 3 کم سن بچے زخمی ہو گئے۔
-
کراچی: گلستانِ جوہر میں کینیڈین خاتون کی ہلاکت، مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پرفیوم چوک پر گولی لگنے سے کینیڈین خاتون کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
-
ژوب: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
بلوچستان کے علاقے ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
-
قائدِ اعظم کا یوم ولادت: وزارائے اعلیٰ پنجاب و بلوچستان کا پیغام
بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر وزارائے اعلیٰ پنجاب و بلوچستان نے پیغام جاری کیا ہے۔
-
عمران خان نے ارکانِ قومی اسمبلی کو بدھ کو طلب کر لیا
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو 28 دسمبر کو اسلام آباد طلب کر لیا۔
-
بلوچستان: کئی علاقوں کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کم، الرٹ جاری
محکمۂ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے شمالیٔ بلوچستان کے لیے موسم خراب ہونے کا الرٹ جاری کر دیا جہاں کئی علاقوں کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی کم ہے۔