Categories
Breaking news

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح سے راہیں جدا کرلیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق سے راہیں جدا کرلیں۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی ٹیم سے مصروفیات، مفادات کے ٹکراؤ پر معاہدہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔مصباح الحق کی کوچنگ میں دوبار کی سابق چیمپین ٹیم پی ایس ایل 5 میں آخری نمبر پر آئی تھیاس حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ قومی مفادات کی خاطر فرنچائز معاہدے کی قربانی دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہیں جس کے لیے مجھے پی ایس ایل پر غیر جانبدار نظر رکھنا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی ٹیم سے وابستہ افراد کیلیے نیشنل ڈیوٹی ہمیشہ ترجیح ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *