
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہائی کورٹ میں اپیل زیر التوا ہونے پر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس پر کارروائی نہ روکے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈیڑھ سال تک معاملہ یہاں تھا، اُس وقت بھی چھپن چھپائی کا کھیل جاری رہا۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی تو درخواست گزار فیصل واؤڈا کے اپنے ہی وکیل پیش نہ ہوئے اور ان کے معاون وکیل نے عدالت سے التوا کی درخواست کی ۔
جسٹس عامر فاروق نےاستفسار کیا یہ کیس کب سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے؟ ڈیڑھ سال تک تو یہ معاملہ یہاں رہا ،اُس وقت بھی چھپن چھپائی کھیلی جاتی رہی، آپ اس عدالت سے التوا مانگ کر پھر الیکشن کمیشن میں اپیل ہائی کورٹ میں زیر التوا ہونے پر ریلیف مانگیں گے۔
عدالت نے آرڈر میں لکھوایا کہ الیکشن کمیشن ،ہائی کورٹ معاملہ زیر التوا ہونے کی بنیاد پر کارروائی نہ روکے، انٹراکورٹ اپیل پر مزید سماعت 9 دسمبر کو ہو گی ۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت کرتے ہیں، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی ہے۔
-
سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کی بہن کا بیان
سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سے سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہن نے بھائی کے لیے خصوصی بیان دے دیا۔
-
سیاچن میں پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
-
سیاسی جماعتوں سے بات کرکے نیا بلدیاتی قانون بنایا جائے، ایم کیو ایم
ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ خود ان سے بات کریں، سیاسی جماعتوں سے بات کرکے نیا بلدیاتی قانون بنایا جائے۔
-
ملتان میں آج سے CNG اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند ہوجائیں گے
ملتان میں سوئی گیس کے شاٹ فال کے سبب ریجن میں آج شام سے غیر معینہ مدت کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔
-
سری لنکن شہری کی ہلاکت پر ڈپریشن میں ہوں، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر 2 دن سے ڈپریشن میں ہوں۔ سیالکوٹ میں جو ہوا، بہت افسوسناک ہے
-
سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے
-
قرض دینے کیلئے امداد مانگی، شوکت ترین
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت میں آئے تو وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات اور قطر گئے، عمران خان نے کہا تھا کبھی کسی سے نہیں مانگوں گا لیکن مانگا، قرضے دینے کیلئے 28 ارب ڈالرز لانے تھے
-
سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بنانے کا قانون لا رہے ہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے، اے ڈی پی میں شامل 36 اسکیمیں اس سال مکمل ہوجائیں گی، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تھرپارکر میں 10 ڈسپنسریاں قائم کی جارہی ہیں
-
رانا شمیم کا حلف نامہ منگوانے کا خط عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل نے رانا شمیم کا اصل حلف نامہ برطانیہ سے منگوانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے لکھا گیا خط اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کراتے ہوئے اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کردی گئی۔
-
ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں، شازیہ مری
سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔
-
لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری سے 10 قیدی فرار
لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں قیدی گروپوں میں جھگڑے کے دوران 10قیدی فرار ہو گئے۔
-
سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، طاہر اشرفی
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا
-
نون لیگ کا سیاسی بیانیہ ہوا میں اڑ گیا، حسان خاور
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کا سیاسی بیانیہ ہوا میں اڑ گیا، انہیں گزشتہ انتخاب کے مقابلے میں 45 ہزار کم ووٹ ملے
-
سیالکوٹ واقعہ پاک سری لنکا تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوگا، سری لنکن ہائی کمشنر
سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکراما کا سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ ہم دوست ہیں دوست رہیں گے، میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ واقعہ ہمارے تعلقات پر اثراندازنہیں ہوگا۔
-
آغا سراج درانی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو 23 دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔