Categories
Breaking news

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ پر سپریم کورٹ بار کا جوڈیشل انکوائری بلانے کا مطالبہ

Advertisement

سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن نے چیمبرز گرانے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلا کے چیمبرز گرانے کا معاوضہ اور چیمبرز کی تعمیر بلا تاخیر کی جائے، سپریم کورٹ بار ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلا کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

اعلامیہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق آج کچھ وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور سی ڈی اے نے غیر قانونی آپریشن کیا، وکلا کی قیمتی اشیاء بھی چوری کی گئیں۔

بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ ہے کہ معاملے کو مناسب انداز میں حل کریں، مناسب حل نہ ہوا تو وکلا کی آواز پورے ملک میں پھیل جائے گی۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسلام آباد میں عدالتیں بند کرنا انتہائی ظلم ہے۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *