Categories
Breaking news

اسلام آباد کا نیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد کا نیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنجوفاقی دارالحکومت میں نیا بلدیاتی نظام اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ عدالت نے صدر پاکستان، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے سیکرٹری دا خلہ اور سیکرٹری قانون کو 11 جنوری تک آرڈینس سے متعلق جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں مئیر کا براہ راست انتخاب، ڈپٹی مئیرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے۔

درخواست گزار وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.