
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اپنے جلسے اور پاور شو کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔
پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کا مرکزی اسٹیج 36 کنٹینر لگاکر بنایا گیا ہے جبکہ سینئر لیڈر شپ کے لیے بھی خصوصی کنٹینر لگادیا گیا ہے۔
Table of Contents
اسلام آباد: جلسوں کے باعث ریڈ زون سِیل کرنے کا فیصلہ
حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کو سِیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
جلسہ گاہ میں وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی انٹری مری روڈ سے ہوگی۔
پی ٹی آئی نے خواتین کی جلسے میں شرکت کے حوالے سے خصوصی انکلوژر تیار کیا ہے، جس میں فی الحال 800 کرسیاں لگادی گئی ہیں۔
خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خاردار تار لگاکر الگ کیا گیا ہے۔
پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ گاہ میں لائٹنگ اور بجلی کے انتظام کے لیے جنریٹر پہنچادیا گیا ہے جبکہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ کے افسران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے موجود ہیں۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما عامر کیانی نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور اب تک کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
میرے خلاف تحقیقات کیلیے آئی ایس آئی کو استعمال کیا، بلاول بھٹو زرداری
پارا چنار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے خلاف عمران خان نے آئی ایس آئی کو استعمال کیا اور کہا کہ بلاول کے ناشتے اور دھوبی کے بل کی تحقیقات کرو۔
-
اسلام آباد: لڑکا لڑکی تشدد کیس کے تفصیلی فیصلے میں اہم سوالات
اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ای الیون میں لڑکا ، لڑکی تشدد کیس کا 44 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا۔
-
میں وزیراعظم رہا تو یہ سب جیل میں ہوں گے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا اگلا حملہ فوج پر ہوگا، نواز شریف کا ہر آرمی چیف سے جھگڑا رہا ہے ، نواز شریف فوج کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے ۔
-
پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
-
پرویزالہٰی سے شاہ محمود، پرویز خٹک کی ملاقات،عمران خان کا پیغام پہنچایا
وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک چوہدری برادران کےگھر سے روانہ ہوگئے۔
-
شیخ رشید کے لیڈر حواس باختہ ہے، عبدالغفور حیدری
غفور حیدری نے کہا کہ لاکھوں کارکن مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پنڈال میں پہنچیں گے، انتظامیہ اب تک تو بظاہرکوئی مداخلت نہیں کر رہی، ہم سمجھتےہیں کہ عدم مداخلت انتظامیہ کےحق میں فائدہ مند ہے۔
-
ہرنائی: 3 کان کن 4 روز پھنسے رہنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گئے
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہرنائی رفیق ترین نے کوئلے کی کان سے 3 کان کنوں کے 4 روز بعد معجزانہ طور پر بچ جانے کی نوید سنادی۔
-
ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم نواز اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاون سے روانہ
مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے قافلے ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچے، جہاں سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں لانگ مارچ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، جس کا پہلا پڑاؤ آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔
-
اسلام آباد: ن لیگ کی جلسے کی دوسری درخواست انتظامیہ کو موصول
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی اسلام آباد میں جلسے کےلیے دوسری درخواست ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوگئی۔
-
کراچی: ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس، SSGC بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ جمع کروانے کی درخواست
احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر و دیگر کو 16 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
-
پی ٹی آئی کے ناراض رکن احمدحسین ڈیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا
احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی،ابھی بھی پارٹی کا رکن ہوں، میرے خلاف آرٹیکل63اے کی کارروائی نہیں بنتی۔
-
نورعالم خان نے PTIکے شوکاز کا جواب دیدیا
ناراض حکومتی ایم این اے نور عالم خان نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے شوکاز کا جواب دے دیا۔
-
سعودیہ سے مذاکرات کے 5 ویں دور کیلئے تیار ہیں: ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللحیان کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب سے مذاکرات کے 5 ویں دور کے لیے تیار ہے۔
-
تحریکِ عدم اعتماد، اہم اجلاس بنی گالہ میں جاری
تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں جاری ہے۔
-
شیخ رشید کو حکومت نہیں اپنی وزارت جانے کا درد ہے، سید ناصر شاہ
ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو عمران خان کی حکومت کے جانے کا ملال نہیں، شیخ رشید کو اپنی وزارت جانے کا شدید درد ہے۔
-
کانسٹیبل اقراء نذیر کی موت زہر کھانے کے سبب ہوئی
اسلام آباد میں پولیس کی جواں سالہ لیڈی کانسٹیبل اقراء دختر نذیر احمد کی موت زہر کھانے کے سبب ہوئی۔