
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں وکلاء کے مزید غیر قانونی چیمبرز گرانے کے لیے نوٹس لگا دیئے گئے۔
سی ڈی اے کی جانب سے یہ نوٹس وکلاء کے چیمبرز کے باہر لگائے گئے ہیں۔
Table of Contents
x
Advertisement
لگائے گئے تازہ نوٹسز میں لکھا ہے کہ فٹ پاتھوں پر بنائے گئے وکلاء کے چیمبرز غیر قانونی ہیں، نوٹس کے ذریعے پیشگی اطلاع دی جاتی ہے کہ وکلاءچیمبرز غیر قانونی طور پر تعمیر کیئے گئے ہیں۔

ہنگامہ آرائی کے باعث آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں بند
اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے باعث عدالتِ عالیہ اور ایف ایٹ ضلع کچہری کی تمام عدالتیں آج بند ہیں۔

دوسری جانب عدالت میں توڑ پھوڑ کے الزام میں تھانہ مارگلہ میں بھی وکلاء کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں 15 وکیلوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر ایف ایٹ کچہری (ڈسٹرکٹ کورٹ ) کے سیکیورٹی انچارج نیک محمدکی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ صبح ساڑھے 8 بجے مشتعل وکلاء ڈنڈوں اور اینٹوں کے ساتھ ضلعی کچہری پر حملہ آور ہوئے، وکلاء نے پولیس کو گالیاں دی، جان سے مارنےکی دھمکیاں اور اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ وکلاء نے کچہری میں توڑ پھوڑ کی جس سے سائلین میں خوف و ہراس پھیلا، وکلاء نے کچہری کی عمارت کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑے۔
قومی خبریں سے مزید
-
حیدرآباد: جام خان شورو کی رہائشگاہ پر پُرتکلف ظہرانہ
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے قبل سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے منصوبے کی تفصیلات طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے منصوبے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
-
سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد لاپتا شہری بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کے بعد لاپتا شہری انیس عباس بازیاب ہونے کے اپنے گھر پہنچ گیا۔
-
مریم صفدر جھوٹوں کی پاناما رانی ہیں، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فروخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم صفدر جھوٹوں کی پاناما رانی ہیں۔
-
لاہور، ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ
لاہور پولیس کی جانب سے زخمی ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے۔
-
پی ڈی ایم پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ مہم ہے، حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ مہم ہے۔
-
پی ڈی ایم کا جلسہ، بلاول حیدر آباد پہنچ گئے، مولانا راستے میں
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیمبر پر حملہ، وکلاء کی مذمت
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے چیمبر پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کی وکلاء کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
-
حکومت کے سپورٹر بھی ان سے تنگ آگئے ہیں، ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ حکومت کی پالیسیز سے عام آدمی کا جینا اجیرن ہو گیا ہے، حکومت کے سپورٹر بھی ان سے تنگ آگئے ہیں۔
-
میشا شفیع کے چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
اداکار و گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران میشا شفیع کے چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے ایف آئی اے حکام پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔
-
سندھ کے لوگ آج ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں, سید ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ حیدرآباد کا جلسہ تاریخی ہوگا جبکہ سندھ کے لوگ آج ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔
-
ملک میں حکومت نہیں،کوئی گورننس نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک میں حکومت نہیں، کوئی گورننس نہیں ہے۔
-
شہباز شریف کا مریم کو فون، مہرالنساء کی خیریت دریافت کی
لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کے موقع پر مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنی بھتیجی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو فون کیا اور ان سے ان کی بیٹی مہرالنساء کی خیریت بھی دریافت کی۔
-
حیدر آباد میں PDM کا جلسہ، روٹ پلان جاری
حیدر آباد میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کر دیا۔
-
ہم پمز کے معیار کو بہتر بنائیں گے، فیصل سلطان
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز ) کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔
-
مراد علی شاہ کی تاحیات نااہلی کی درخواست، سماعت ملتوی
سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔