
سیاسی پاور شو کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمراں جماعت (پی ٹی آئی) کا پنڈال سج گیا۔
لاہور، پشاور، ملتان، مظفر آباد اور مختلف شہروں سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کی منزل اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ ہے۔
کراچی سے اسپیشل ٹرین کی آمد
لاہور: PTI کے اسلام آباد جلسے کیلئے قافلے موٹر وے پر رواں دواں
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے میں جانے کے لیے لاہور سے نکلنے والے قافلے موٹر وے پر پہنچ گئے۔
کراچی سے پی ٹی آئی کی اسپیشل ٹرین بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔
پی ٹی آئی کے کارکن مختلف شہروں، دیہات سے قافلوں کی صورت میں اپنے لیڈر عمران خان کے حق میں نعرے بلند کرتے جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔
36 کنٹینروں سے سجا اسٹیج
پریڈ گراؤنڈ کی جلسہ گاہ میں 36 کنٹینروں کی مدد سے اسٹیج سج گیا، مرکزی قیادت کے لیے خصوصی کنٹینر بنایا گیا ہے۔
جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے اور 800 کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔
خواتین انکلوژر کے گرد خار دار باڑ
خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خار دار تار لگا کر الگ کیا گیا ہے۔
جلسہ گاہ میں مرد شرکاء کے لیے 6 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ 30 ہزار کرسیوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔
پریڈ گراؤنڈ میں روشنی اور بجلی کے انتظام کے لیے جنریٹر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم کب خطاب کرینگے؟
یہ صرف جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے: شفقت محمود
وفاقی وزیر شفقت محمود کا آج ہونے والے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ صرف جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا خطاب شام ساڑھے 5 بجے تک متوقع ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے تاریخی جلسہ کرنے اور 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا چیلنج دیا ہے۔
انہوں نے اس جلسے میں قوم کو سرپرائز دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، رانا ثنا اللّٰہ
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، آئین واضح ہے کہ اگر کوئی عمل ہوگا تو کیا کارروائی کی جاسکتی ہے
-
شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، سب کو پتا ہے یہ کتنے بڑے طرم خان ہیں
-
آج اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی
-
اسلام آباد: JUI کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد کی انتظامیہ نے این او سی کی شرائط کے خلاف جانے پر جے یو آئی ف کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
-
شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن میں آگئے
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن کا ساتھ دینےکا اعلان کر دیا۔
-
کراچی: پارہ 40 ڈگری جانے کی پیشگوئی ، لوگ ساحل پر پہنچ گئے
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں پارہ 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کر دی شہری ہیٹ ویو کا مقابلہ کرنے ساحل پر جا پہنچے۔
-
تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، بین الاقوامی میڈیا کے 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی کوریج کیلئے موجود ہونگے۔
-
ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد امڈ رہا ہے، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد امڈ رہا ہے
-
شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے: ناصر شاہ
صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے۔
-
بلاول بھٹو سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ہے۔
-
کراچی، جائے نمازوں میں جذب منشیات برآمد
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی کے ذریعےآسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلو آئس برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ آئس 3 جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی
-
شیخ رشید کی بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ دے دی۔
-
شہباز شریف نے عوام کو نواز شریف کا اہم پیغام دیدیا
شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو قائدِ ن لیگ نواز شریف کا ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں۔
-
زرداری پاپڑ، فالودہ والے کو، شہباز چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں: فرخ حبیب
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پاپڑ والے اور فالودہ والے کو جبکہ شہباز شریف چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں۔
-
آج ایک جلسہ نہیں تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللّٰہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے
-
قوم PTI کے اقتدار کیلئے نہیں ضمیر فروشوں کیخلاف نکل رہی ہے، حماد اظہر
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ قوم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اقتدار کیلئے نہیں ضمیر فروشوں کیخلاف نکل رہی ہے