Categories
Breaking news

اسلام آباد میں کتوں کو مارنے کے خلاف مظاہرہ

آوارہ کتو ں کے تحفظ اور انہیں مار دینے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، سی ڈی اے کی جانب سے آوارہ کتو ں کو زہر دے کر مارنے پر شہریو ں نے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر سول سوسائٹی کا آوارہ کتو ں کے تحفظ اور انہیں زہر دے کر مار دینے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، شہری کہتے ہیں کتوں کو اس طرح مار ڈالنا کوئی حل نہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اکثر کتوں کی گھروں کے باہر بھی خوب دیکھ بھال کی جاتی ہے لیکن گھروں سے باہر ہونے کی وجہ سے انہیں مار دیا جاتا ہے۔

احتجاجی مظاہرین اپنے ساتھ اپنے پالتو کتوں کو بھی لائے اور کہا یہ بے زبان جانور ہیں یہ پیار مانگتے ہیں، جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جا ئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.