Categories
Breaking news

اسلام آباد میں پولیس نےگھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد پولیس

اسلام آباد میں پولیس نےگھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون ون میں واقع گھر میں ڈاکوؤں کی اطلاع پر اسلام آباد پولیس موقعے پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد 3 ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا جب کہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا، زخمی پولیس اہلکاروں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فرار ہونے والے ڈاکوکی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے پمز میں دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے جواں مردی سے لڑنے والے جوانوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

تھانہ رمنا کے علاقہ G-11/1 میں پولیس مقابلہ، پولیس جوانوں کا بروقت رسپانس، اپنی جان پر کھیل کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔
دو ڈاکو موقع سے گرفتار کر لیے گئے۔ مقابلے میں دو پولیس جوان شدید زخمی ہوگئے جنکا علاج معالجہ پمز ہسپتال میں جاری ہے۔ #Islamabad pic.twitter.com/g2LTmXJZOf

— Islamabadian (@Islaamabad) June 26, 2021

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *