اسلام آباد میں مزید 27 افراد میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 141 ہو گئی، جہاں پر مذکورہ ویرینٹ کا پہلا کیس 25 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا۔
Table of Contents
اسلام آباد میں اومی کرون کے مزید 14 کیسز، تعداد 114 ہوگئی
اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 6 فیصد ہوگئی۔
ڈی ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ اومی کرون متاثرہ افراد کی اکثریت نے انسداد کورونا ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام جلد از جلد اپنی ویکسینیشن مکمل کروائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ایک اعشاریہ آٹھ فیصد پر آ گئی جبکہ 898 نئے کیس سامنے آئے اور کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آ گیا
-
بلاول بھٹو کراچی سے لاہور روانہ
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے کراچی سے لاہور روانہ ہوگیا ہے
-
الیکشن کمیشن کی PTI فنڈنگ کی جانچ پڑتال، وزیرِ اعظم کا خیر مقدم
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
-
کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، 1.80 فیصد ہو گئی
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آ گیا، جہاں کورونا کیسز کی شرح 1 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔
-
پاکستانی ایئر لائنز پر سے یورپ، برطانیہ، امریکا کیلئے عائد پابندیاں ختم
پاکستان میں شعبۂ ہوابازی کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم ’اکاو‘ نے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں، پی آئی اے سمیت تمام ملکی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔
-
نئی بھرتیوں کیخلاف MQM کی درخواست پر حکم امتناع جاری
سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے21 ہزار نئی بھرتیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت تک سندھ حکومت کو بھرتیوں سے روک دیا۔
-
بجلی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، کے الیکٹرک
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
-
کینٹ بورڈز کو نجی اسکولوں کو سیل کرنے سے روک دیا گیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کنٹونمنٹ کے علاقوں سے نجی اسکولز کی بے دخلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولوں کو سیل کرنے سے روک دیا۔
-
آزاد کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے
آزاد کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے، آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک شہری مارچ کریں گے
-
سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، کراچی یونیورسٹی سے 2 ملزمان گرفتار
کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کراچی یونیورسٹی کے طلبہ و طلبات کو دھمکانے اور بلیک میلنگ میں ملوث ہیں۔
-
اقوام متحدہ کو وعدے کا پاس رکھنا چاہیے، صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جمہوری طریقہ سے فیصلہ کیا جائے
-
پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا، چوہدری منظور
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔
-
کراچی: آج ہلکی، کل تیز بارش کی نوید
محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل رات تیز بارش ہو سکتی ہے۔
-
سوات میں برفباری کا تیسرا دن
سوات کے بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
-
کراچی میں کہاں، کتنی بارش ہوئی؟
محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
-
ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر شیری رحمٰن کا پیغام
پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بھٹو خاندان، کارکنان اور تمام پاکستانیوں کو پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 94واں یوم پیدائش مبارک ہو