Categories
Breaking news

اسلام آباد: مذاکرات کامیاب مگر دھرنا جاری

Advertisement
اسلام آباد: مذاکرات کامیاب مگر دھرنا جاری

وفاقی سرکاری ملازمین اور حکومت میں کامیاب مذاکرات ہونے کے باوجود دھرنا آج بھی جاری ہے، اسلام آباد میں سرکاری ملازمین سیکریٹریٹ کے سامنے آج پھر جمع ہوگئے۔

اسلام آباد میں سیکریٹریٹ ملازمین نے آج دوبارہ احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹریٹ کا داخلی راستہ بند کر دیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ملازمین اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور نوٹی فکیشن کے اجراء تک احتجاج جاری رکھنے پر قائم ہیں۔

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا دھرنا، متعدد زیرِ حراست

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا ہے۔

کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی سیکریٹریٹ اور اطراف کے علاقے میں موجود ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں حکومت اور سرکاری ملازمین کے مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے۔

حکومت کی جانب سے گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، جس کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات آج ساڑھے 11 بجے دوبارہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

مذاکرات طے ہونے پر ہونے والے معاہدے پر دستخط وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر ہی کیئے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری کابینہ سے لے گی، کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی ملازمین کو گریڈ 1 سے 22 تک 20 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا، صوبوں کو بھی خط کے ذریعے اسی طرح ریلیف پر غور کا کہا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *