
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شب برات پر قبرستانوں میں عوامی اجتماع پر پابندی لگادی۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سخت اقدامات اٹھالیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات پر مبنی نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے شادی ہالز کے اندر اور باہر شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے اسپورٹس ٹورنامنٹ، سوشل، کلچرل تقریبات اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات پر بھی اسلام آباد کے قبرستانوں میں عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایچ ایٹ اور ایچ الیون کے قبرستانوں میں شب برات کو دن اور رات کے اجتماع روکے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ قبرستانوں میں میتوں کی تدفین کورونا ایس او پیز کے مطابق ہی کی جائے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر بننا گھاٹے کا سودا ہے، امیر مقام
امیر مقام نے کہا کہ جن پارٹیوں اور لیڈروں نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا وہ ہیرو ہیں اور جو ساتھ نہیں دیں گے وہ زیرو ہوں گے۔
-
ملک میں 8 ہزار سے زائد 10 سالہ بچیوں میں کورونا وائرس ہوا، رپورٹ
وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے دس سال تک کے 17 بچوں کا انتقال ہوا۔
-
لاہور ایئرپورٹ، ANF نے ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) حکام کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں کارگو ٹرمینل سے ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ہے۔
-
کلفٹن، گاڑی کی آگ بجھانے والے 4 پولیس اہکاروں کیلئے انعام کا اعلان
کلفٹن میں تین تلوار سگنل پر گاڑی میں لگی آگ چند سیکنڈ میں بجھانے اور شہری کی زندگی بچانے والے فیریئر ٹریفک سیکشن کے انچارج سمیت 4 ٹریفک پولیس ملازمین کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کی جانب سے نقد انعام اور سی سی سیکنڈ سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا، فردوس عاشق اعوان
لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی شرح 23 فیصد تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں میں 1ہزار725 کیس مثبت آگئے،محکمہ صحت نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی، صوبے میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔
-
پشاور: پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حکومت کو اہم تجاویز پیش
پشاور کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے حکومت کو اہم تجاویز پیش کردیں۔
-
تمام ان ڈور، آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے جاری اجلاس میں کورونا کنٹرول کے لیے ابھی تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کے معاملے پر بھی غور فکر جاری ہے۔
-
آج کراچی کے حقوق کیلئے قائدآباد سے ریلی کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج کراچی کے حقوق کے لیے قائد آباد سے ریلی کا آغاز ہوگا۔
-
لاہور: سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد
لاہور کے سروسز اسپتال کے ہاسٹل میں ایک ڈاکٹر مردہ حالت میں پایا گیا جس کی شناخت ڈاکٹر حسن کے نام سے ہوئی ہے۔
-
چیئرمین HEC کو ہٹانا مجرمانہ سازش ہے، احسن اقبال
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمینہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو ہٹانا مجرمانہ سازش ہے۔
-
حلیم عادل شیخ رہائی کے بعد اپنے حلقے میں ورکرز کے گھر پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ رہائی کے بعد اپنے حلقے میں ورکرز کے گھر پہنچ گئے۔
-
پی پی کی علیحدگی پر جعلی راجکماری صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے، فردوس عاشق
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدہ صف بندی کے بعد جعلی راجکماری کنیزوں اور چیلوں کے درمیان صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے۔
-
مودی بےگناہوں کا قاتل ہے: چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بےگناہوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ کشمیر کے سبزہ زاروں کو مودی نے خون سے آلود کردیا ہے۔
-
چینی کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کرنے والے 7ملزمان گرفتار، ایف آئی اے
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے شوگر سٹہ مافیا کے تین ارکان کی گرفتاری کے بعد مزید 4 افراد کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے، ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کرلیے ہیں۔
-
مریم نواز کی طبیعت نا ساز ،4 دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے چار دن کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔
-
رمضان سے قبل مہنگائی ساتوے آسمان پر پہنچ گئی ہے،عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل مہنگائی ساتوے آسمان پر پہنچ گئی ہے۔