حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کو سِیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون کے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، آمد و رفت کے لیے مارگلہ روڈ، ایوب چوک، سرینا چوک کے متبادل راستے دستیاب ہیں۔
سرکاری اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
سرکاری اسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
Table of Contents
اسلام آباد کا ریڈ زون میدانِ جنگ بن گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سرکاری ملازمین کے احتجاج اور پولیس کی شیلنگ کے باعث میدان جنگ بن گیا ہے ، کنٹینر لگاکر ڈی چوک کو بند کردیا گیا ہے ۔
پولیس نے 12 ہزار کی اضافی نفری دارالحکومت اسلام آباد منگوانے کی سمری دے دی۔
راولپنڈی ڈویژن میں سرکاری اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
احکامات کے حوالے سے نوٹیفکیشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے جاری کیا ہے ۔
ریسکیو 1122، صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے، سول ڈیفنس کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم دیا گیا ہے۔
یہ احکامات کسی بھی ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام معاملات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کمشنر دفتر کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بہترین رابطے رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت و اپوزیشن کو جلسے کی اجازت
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی و اپوزیشن جماعت کو کل جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
جے یو آئی ایف کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے۔
ریلیوں کی آمد
کل کے جلسے میں شرکت کے لیے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں کارکنوں کی ریلی اسلام آباد پہنچ گئی، کارکنوں نے آئی ٹین میں پڑاؤ کیا ہے جنہیں وہاں ناشتہ بھی کرایا گیا۔
اسلام آباد سے تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا
ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون آنے اور جانے کےلئے ایکسپریس چوک بند ہے، شہری متبادل کے طور پر ایوب چوک اور نادرا چوک استعمال کریں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کل کے جلسے کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی اور گلگت بلتستان سے قافلے اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کے لیےرواں دواں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مذہب کارڈ کی بجائے انسانیت اور اخلاقیات پر مبنی سیاست پر زور دیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے والی بیوہ کی ویڈیو وائرل
سندھ کے ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں انصاف کی طلبگار بیوہ خاتون کے ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
-
مفرور قاتلوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے دبئی سے لایا جا رہا ہے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مفرور قاتلوں کو بھی دبئی سے ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جا رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
-
عمران خان، اسد عمر کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہ مل سکا
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سےوزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہ مل سکا۔
-
گلگت سے PTI کی ریلی کی اسلام آباد آمد
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے کارکن ریلی کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
-
امر بالمعروف جلسہ، تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں، فواد چوہدری کا پیغام
فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے ۔
-
سیاسی کمیٹی آج بھی بنی گالہ طلب
وزیرِ اعظم عمرا ن خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
-
عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنیوالا ہے: فیصل جاوید
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، ان شاء اللّٰہ۔
-
حکومتی وفد چوہدری برادران کو منانے کیلئے روانہ
اتحادیوں کو منانے کے لیے حکومتی وفد آج چوہدری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ ملنے کے لیے روانہ ہو گیا۔
-
پاکستان: کورونا شرح 1 فیصد سے کم، مزید 4 مریض جاں بحق
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
عون چوہدری مدینہ میں ہیں؟
نور بخاری کی انسٹا پوسٹ میں عون چوہدری کو مسجدِ نبوی میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
-
لاہور: پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی، 1 کی حالت تشویشناک
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں 2 مختلف مقامات پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
-
کمالیہ، وزیراعظم آج دوپہر 3 بجے جلسے سے خطاب کریں گے
وزیراعظم کے خطاب اور جلسے کے لئے اسپورٹس گراؤنڈ میں تیاریاں جاری ہیں۔ عمران خان اتوار کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔
-
مریم اور حمزہ کی قیادت میں ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج روانہ ہوگا
پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی۔
-
کراچی، موسم آج بھی شدید گرم رہے گا
کراچی میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
-
حکومتی ارکان کی تعداد سے متعلق اپوزیشن رہنما کا نیا دعویٰ
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس 140 ارکان سے بھی کم لوگوں کی حمایت باقی رہ گئی ہے۔
-
الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے بعد وزیراعظم مجرم بن چکے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مجرم بن چکے ہیں، ایک مجرم کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔