
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق اسلام آباد کی 1211 نشستوں پر 3 ہزار 866 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ای سی پی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 101 نشستوں کے لیے 537 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
جنرل ممبر کی 606 نشستوں کے لیے1 ہزار 945 کاغذات اور خاتون ممبر کی 202 نشستوں کے لیے 546 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
ای سی پی کے مطابق نوجوان ممبران کی 101 نشستوں کے لیے 344، مزدوروں اور کسان ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 348 اور غیر مسلم کی 101 نشستوں کے لیے 146 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
شیڈول کے مطابق امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر تک جاری رہے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ان کی والدہ کو دے دی گئی
پوسٹ مارٹم رپورٹ کی کاپی پاکستان کے سرکاری سفارتی چینلز کے ذریعے کینیا میں موصول ہوئی، کینیا کے سرکاری ذرائع نے جیو نیوز کو پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کی تصدیق کردی۔
-
کراچی: نوکری کی آڑ میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کراچی کی کارروائی میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
-
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
ذرائع کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
-
شہباز شریف کو نہیں پتا وہ کدھر پھنس گیا ہے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر ملک کے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں، جب تک ملک میں عدل انصاف نہیں معاشرہ خوشحال نہیں ہو سکتا، جس معاشرے میں کمزور کو قانون تحفظ نہیں دیتا وہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے۔
-
عمران خان خود تماشا بن چکا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان، آپ نے ملک میں 2014 سےتماشا لگایا ہوا ہے ، آپ نے چار سال نالائقی ، نااہلی ،الزام ،بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگایا۔
-
لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی جلسے کے باعث روڈ دونوں اطراف سے بند کردیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جی ٹی روڈ کو بند کیا گیا ہے، گاڑیوں کو لالہ موسیٰ سے متبادل روٹ پر موڑا جا رہا ہے۔
-
عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس، سی سی پی او لاہور کی زمان پارک آمد
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ممکنہ حملے کے خدشے پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔
-
ارشد شریف کے خون پر بغیر سوچے سمجھے سیاست ہو رہی ہے، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
-
ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزمان نے دیت کی رقم جمع کروادی
رپورٹ کے مطابق چاروں بچوں کے شئیرز سے متعلق بھی ناظر نے عدالت کو آگاہ کردیا۔
-
بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گِل پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی۔
-
سندھ، طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ کر اسکولوں اور کالجوں میں ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینےکی تجویز دی ہے۔
-
سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں پہلی بار تھیم بیسڈ چلڈرن ویک منعقد کرنے کا فیصلہ
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر سندھ کی تاریخ میں پہلی بار تھیم بیسڈ چلڈرن ویک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
-
آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں شہباز شریف کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ
لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
کسی ٹرینڈ میں محض ٹوئٹ سے کوئی جرم سرزد نہیں ہوتا، عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ادارے کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر شہری کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا۔
-
ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے پاکستان کے مشورے ہورہے ہیں، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں آئین و قانون نظر نہیں آرہا، ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے ملک کے مشورے ہورہےہیں۔
-
مریم نواز کو ’سیاسی میم‘ نے ہنسا دیا
ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو آج بھی ٹوئٹر پر متحرک دیکھا گیا۔