Categories
Breaking news

اسلام آباد: اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کے 2 سہولت کار گرفتار

اسلام آباد: اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کے 2 سہولت کار گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کے 2 سہولت کار گرفتار کرلیے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے بتایا کہ تاوان کے لیے اغوا کرکے مغوی کو ایران لے جانے والے گروہ کے 2 سہولت کار گرفتار کیے ہیں۔

وقار چوہان نے مزید کہا کہ گروہ تشدد کی ویڈیو مغوی کی فیملی کو بھجواتا تھا، گرفتار سہولت کاروں میں ایک مرد اور عورت شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ جن اکاؤنٹس سے رقم وصول ہوئی، انہیں تلاش کرکے ملزمان گرفتار کیے۔

وقار چوہان کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان عمر نے مغوی کے خاندان سے 25 لاکھ روپے وصول کیے، اس کا ساتھ دینے والی خاتون کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا ریمانڈ لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *