Categories
Breaking news

اسلام آباد ہائی کورٹ کا نواز شریف کو سرنڈر کرنے کا حکم

Advertisement
Advertisement

سابق وزیراعظم نواز شریفاسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی میرٹ پر ضمانت منظور ہوئی۔ نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے۔ واپس نہ آنے کی وجوہات درخواست میں لکھی ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا اس وقت نواز شریف ضمانت پر ہیں یا نہیں؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا پنجاب حکومت نے نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کیا ضمانت ختم ہونے کے بعد نواز شریف کو عدالت میں سرنڈر نہیں کرنا چاہیے تھا؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا نواز شریف کا کیس منفرد ہے، عدالت سرنڈر نہ کرنے پر تفصیلی آگاہ کروں گا،نواز شریف کو جو بیماریاں تھیں اس کا علاج پاکستان میں نہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *