Categories
Breaking news

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس، گرفتار وکیل شعیب گجرکا 7روزہ ریمانڈ منظور

Advertisement
  اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس، گرفتاروکیل شعیب گجرکا7روزہ ریمانڈ منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکیل شعیب گجر کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار وکیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی، گرفتار وکیل شعیب گجر کو اسلام آباد پولیس نے عدالت میں پیش کیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج، توڑ پھوڑ

اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا، مشتعل افراد نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کےبلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی کی۔

ہائی کورٹ حملہ کیس میں پولیس اب تک 11وکلا کو گرفتار کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف چند وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا تھا۔

32وکلاء کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے 5 بنچ تشکیل

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں ملوث 32وکلاء کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے 5 بنچ تشکیل دیے گئے ہیں، توہین عدالت کیس کی سماعت 18فروری کو ہوگی، چیف جسٹس اطہر من اللہ خود توہین عدالت کیس کی سماعت نہیں کریں گے۔

مشتعل وکلاء نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے تھے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی بھی کی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیمبر پر حملہ، وکلاء کی مذمت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے چیمبر پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کی وکلاء کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

مشتعل وکلاء کے حملے کے باعث چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ اپنے چیمبر میں محصور ہو گئے تھے جس کے بعد حملے میں ملوث 17 وکلاء کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کیئے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *