Categories
Breaking news

اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کےر وز کھل گئی، فواد چودھری اور ڈاکٹر شہبازگل کی درخواستیں آج ہی سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کےر وز کھل گئی، فواد چودھری اور ڈاکٹر شہبازگل کی درخواستیں آج ہی سماعت کیلئے مقرر

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ہی ہو گی ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف فواد چودھری کی جانب سے اسلام آباد ہائکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے اور نامزد ساتھیوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ،ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی جائے ۔فواد چودھری اور ڈاکٹر شہباز گل نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں بھی دائر کی ہیں تاہم شہباز گل کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھادیا اور اعتراض کیساتھ ہی وہ بھی آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔ وکیل فیصل چودھری نے بتایا کہ ڈاکٹر شہبازگل نے وطن واپسی تک حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، وہ امریکہ میں ہیں اور خدشہ ہے کہ وطن واپسی پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

پی ٹی آئی اور پی پی پی ورکرز کی لڑائی،کرسیاں چل گئیں

سرکاری اداروں میں چھٹی کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کیلئے کھل گئی اور رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی ہدایت پر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ عدالت پہنچ گئے ہیں اور آج ہی تحریک انصاف کی قیادت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ آئین کی حفاظت کیلئے عدالت رات کے3بجے بھی کھل سکتی ہے اور ساتھ انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو عدالت عید کے روز بھی کھلے گی۔

”مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پاپندی،اقوام متحدہ نوٹس لے“وزیراعظم آزاد کشمیر کا مطالبہ

مزید :

قومیBreaking Newsاہم خبریں

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.