Categories
Breaking news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا۔

ایک شہری کی جانب سے وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط پبلک کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے اپنےحکم نامہ میں کہا عدالت امید رکھتی ہے کہ وزیر اعظم ایسا کچھ بھی ظاہر نہیں کریں گے،امید ہے کہ وزیر اعظم حساس معلومات پبلک کرکے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ عدالت نے حکم نامہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق مجموعی آبزرویشنز تک محدود رکھا۔عدالت نے فیصلے میں وزیر اعظم کے حلف نامے کا حوالہ بھی دیا ہے۔

اپوزیشن نے تین وزارتیں، گورنر سندھ کے عہدے سمیت ایم کیو ایم کو کیا کچھ آفر کیا ؟ اینکر عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیاسلام آباد

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.