Categories
Breaking news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلوں پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلوں پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نوازشریف کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج دو رکنی بینچ کی جانب سے سنا دیا گیاہے ، نوازشریف کی اپیلیں عدالت کی جانب سے اشتہاری ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئیں ۔ عدالت نے نیب کی استدعا قبول کر لی ہے جس میں کہا گیاتھا کہ نوازشریف جان بوجھ کر اشتہاری ہو چکے جس کے باعث وہ حق سماعت بھی کھو چکے ہیں ۔ عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے نوازشریف کی اپیلیں خارج کر دی ۔

اینٹی وائرس McAfee کے بانی نے 75 برس کی عمر میں مبینہ خود کشی کرلی

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف ایون فیلڈ میں دس سال اور العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کی اپیلیں خارج ہونے پر احتساب عدالت کی سزائیں برقرار ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *