
نور مقدم قتل کیس کے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
نور مقدم کے والد شوکت مقدم کی مجرموں کی سزاؤں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اپیلوں کو یکجا کرکے سماعت کی، مدعی مقدمہ شوکت مقدم اپنے وکیل شاہ خاور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
نور مقدم قتل: ملزم کی میڈیکل بورڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلا م آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مرکزی مجرم ظاہر جعفر کے وکیل عثمان کھوسہ نے دلائل کا آغاز کیا، انہوں نے کہا کہ ظاہر جعفر کی دماغی حالت کبھی بھی چیک نہیں کی گئی۔
اس پر عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس کا میڈیکل چیک اپ نہیں کیا گیا؟ ویسے آپ کو کس نے ہائر کیا ہے؟
اس پر وکیل نے جواب دیا کہ ظاہر جعفر کے والد جیل گئے اور وکالت نامے پر دستخط کروائے۔
اس پر عدالت نے جواب دیا کہ مجرم اگر وکیل ہائر کرسکتا ہے تو وہ کیسے اس قسم کے اعتراضات اٹھا سکتا ہے؟ اگر کورٹ نے جیل سے میڈیکل چیک اپ کرایا تو اس کے بعد آپ نے کوئی اعتراض اٹھایا؟
مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ان کی درخواست ٹرائل کورٹ سے خارج ہوئی لیکن اس کو چیلنج نہیں کیا گیا۔
اس پر عدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کے حوالے سے ظاہر جعفر کی درخواست کا آرڈر پڑھنے کی ہدایت کی، اس پر وکیل نے کہا کہ پیپر بکس میں نہ درخواست، نہ رپورٹ اور نہ ہی کوئی تفصیلی آرڈر ہے۔
مرکزی ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو قتل کرنے کے الزام سے مکرگیا
اسلام آباد میں سابق سفارتکار شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔
عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کوئی کاپی ہے؟ دوران سماعت میڈیکل کے حوالے سے ظاہر جعفر کی درخواست اور تفصیلی آرڈر بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
وکیل نے کہا کہ 12 میں سے 9 ملزمان بری ہونے پر 75 فیصد کیس ہی غلط ثابت ہوگیا، مجرم کی کبھی بھی دماغی حالت کا چیک اپ نہیں کیا گیا، جو اس کا بنیادی حق ہے۔
شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجرم کی جانب سے ذہنی معائنے کی درخواست دائرکی گئی، جو خارج ہوگئی تھی۔
عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے تفصیلی آرڈر کیا ہوا ہے، اس میں وجوہات بھی لکھی ہیں، 13 گواہیاں ہوچکی تھیں، 6 گواہ رہتے تھے تو آپ اس کو چیلنج کرسکتے تھے۔
ظاہر جعفر کے وکیل نے ملزمان کی طبی حالت کے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، جس پر مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ سب سے پہلے ٹرائل کورٹ نے طے کرنا ہوتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی یہی ہے۔
عدالت نے وکیل عثمان کھوسہ سے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی آر میں کچھ دیر تھی؟
وکیل نے کہا کہ 20 جولائی کو رات ساڑھے 11 بجے مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر سے پہلے یہ سارے اکٹھے ہوکر آپس میں مشورہ کرتے رہے۔
ظاہر جعفر کے وکیل نے مزید کہا کہ اس کیس میں جو شکوک و شبہات ہیں اس کا فائدہ مجھے دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کرمنل لاء میں ہر ججمنٹ کا اپنا بیک گراؤنڈ ہوتا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023ء کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کردیا۔
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو تعیناتی پر مبارکباد دی۔
-
ملک میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
لندن: پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانیٔ متحدہ کیخلاف گواہی دیدی
ایم کیو ایم کی لندن کی 7 پراپرٹیز کے حصول کی عدالتی جنگ میں ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں بانیٔ متحدہ کے خلاف کھڑے ہو گئے۔
-
پاک انگلینڈ کرکٹ میچ، پارکنگ اور ٹریفک پلان جاری
راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز سے متعلق ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کردیا گیا۔
-
نواز شریف کیخلاف سازش کرتے وقت آپکو قائد اعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟ مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔
-
سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے، مولانا فضل الرحمان
شرعی عدالت نے سود کیخلاف فیصلہ دیا ہے ، اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی۔
-
پرویز الٰہی ایسے اسمبلی چلاتے ہیں جیسے گجرات کی ضلع کونسل ہو، عطا تارڑ
ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 18 ایم پی ایز کی معطلی کیخلاف پٹیشن سمیت 2 پٹیشنز کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔
-
عمران خان نے ٹوئٹ میں قائد اعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق صدر عمران خان نے ٹوئٹ میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ شیئر کردی۔
-
کراچی: خاتون، 3 بچیوں کا قتل، ملزم کے بیان کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں خاتون اور 3 بچیوں کے قتل کے ملزم فواد کے پولیس کو اسپتال میں بیان دینےکی ویڈیو سامنے آ گئی۔
-
کراچی: خاتون، 3 بچیوں کا قتل، پوسٹمارٹم کی تفصیلات
کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں قتل کی گئی خاتون اور 3 بچیوں کے پوسٹ مارٹم کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیں۔
-
کوئٹہ: خودکش دھماکے میں شہید اہلکار کی نمازِ جنازہ ادا
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں آج صبح ہوئے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
-
سپریم کورٹ کا سوئی سدرن ملازمین کا کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے پاس ایک ہی قانونی نکتہ ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی،کیس کو لارجر بینچ میں سن کر فیصلہ کریں گے۔
-
عمران خان کی جنرل ساحر اور جنرل عاصم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
-
مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔
-
جھنگ سے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزم گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے کارروائی کر کے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزم گرفتار کر لیے۔