Categories
Breaking news

اسلام آباد ہائیکورٹ: مبینہ بیٹی ٹیریان کے معاملے پر عمران خان سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔

عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری محمد ساجد کی درخواست پر پری ایڈمشن نوٹس جاری کیا۔

وزیراعظم تھا تو کبھی جنرل باجوہ کو باس نہیں کہا، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کا طریقہ لوگوں کو دین کی معلومات دینا ہے، مجھ پرحملے کا ڈھائی ماہ پہلے پلان بنایا گیا، پلاننگ کے ذریعے آڈیوز کو ریلیز کیا گیا۔

عمران خان کا جواب آنے کے بعد معاملے کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شہری نے عمران خان کی نا اہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے تمام فریقین سے درخواست کے قابل سماعت پونے پر دلائل طلب کر لیے۔

الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان

پی ٹی آئی ارکان نے رائے دی کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے برطانیہ میں رہائش پذیر بیٹی ٹیریان جیڈوائٹ کی گارڈین شپ کیلئے ضروری اقدامات کیے، عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں یہ معلومات چھپائیں، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں بطور رکن اسمبلی نا اہل قرار دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *