Categories
Breaking news

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

Advertisement
اسلام  آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

Advertisement

سلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی صدر، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او مارگلہ کے علاوہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس، گرفتار وکیل شعیب گجرکا 7روزہ ریمانڈ منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکیل شعیب گجر کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار سے مدد لے گی جبکہ تھانہ مارگلہ اور رمنا میں اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیسزکی تفتیش کرے گی۔

x
Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف چند وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا تھا۔

مشتعل وکلاء نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے تھے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی بھی کی تھی۔

مشتعل وکلاء کے حملے کے باعث چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ اپنے چیمبر میں محصور ہو گئے تھے جس کے بعد حملے میں ملوث 17 وکلاء کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *